سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے جاپانی کھلاڑیو ں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا شروع کردیا

بدھ 7 فروری 2018 16:36

سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے جاپانی کھلاڑیو ں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا شروع کردیا
نگو یا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7فروری 2018ء)قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اور کپتان اولمپیئن سلمان اکبر نے جاپانی کھلاڑیو ں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سلمان اکبر اومان میں رواں سال کے آخر میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں جاپان کی شرکت کے سلسلے میں نگویا شہر کے ایک ہاکی کیمپ میں تین جاپانی گول کیپر ز کو تربیت فراہم کررہے ہیں ۔سلمان اکبر مذکورہ کیمپ میں ایک کوچنگ کورس بھی کروارہے ہیں جس میں کھلاڑیوں سمیت 13ٹرینرز بھی شرکت کررہے ہیں ۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی18سے28اکتوبر کے دوران عمان کے دارلحکومت مسقط میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔

سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے جاپانی کھلاڑیو ں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا شروع کردیا
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 16:36:41