ایڈیشنل آئی جی کراچی پی ایس ایل کے مجموعی اقدامات کی سپرویژن کرینگے ،اے ڈی خواجہ

نیشنل اسٹیڈیم کا مکمل طور پر سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے،آئی جی سندھ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 7 فروری 2018 19:03

ایڈیشنل آئی جی کراچی پی ایس ایل کے مجموعی اقدامات کی سپرویژن کرینگے ،اے ڈی خواجہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے پی سی بی(PCB) سیکیورٹی انچارج رٹائرڈ کرنل اعظم خان اور قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کے نمائندگان اور سینئر پولیس افسران پر مشتمل سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی اورکراچی میں پی ایس ایل(PSL) کے تحت ہونیوالے کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ماہ فروری نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا اور بعد از مشاورت ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرولی اللہ دل،ڈی آئی جی ایڈمن کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ، ایس ایس پیز ساؤتھ وایسٹ اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او ایس ایس پیز زون وضلع ایسٹ ٹریفک،ایس ایس پیز ٹریفک ساؤتھ وسینٹرل،ایس پی گلشن اقبال،ایس پی ٹریفک ملیراور ڈائریکٹر آئی ٹی کے علاوہ ڈی جی پاکستان رینجرز کے نمائندے بریگیڈیئر شاہد،کرنل ضیاء،ڈی جی اے ایس ایف کراچی ائیرپورٹ کے نمائندے میجرطارق، جوائنٹ ڈی جی آئی بی سندھ عبدالوہاب، آئی ایس آئی،ایم آئی،سول ایوی ایشن فائیو کور کے نمائندگان،ایم ڈی کراچی الیکٹرک،ڈی جی پروٹوکول اور جی ایم نیشنل اسٹیڈیم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کرکٹ میچ کے جملہ امور کے حوالے سے نامزد کردہ فوکل پرسن ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے باہم روابط میں رہتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا مکمل طور پر سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ کرکٹ سیکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ سیکیورٹی پلان میں بین الاقوامی معیار پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور میچز کے دوران رینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے مربوط رابطوں جیسے اقدامات کو پلان میں لازمی شامل کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے دوران بریفنگ اجلاس کو بتایا کہ کرکٹ سیکورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم ایریاز کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں سیکورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے گا۔وی آئی پی پارکنگ کے لئے باقاعدہ اسٹیکرز کا اجراء کیا جائے ۔کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف کے لئے ائیرپورٹ، رہائشی مقامات،روٹس اور اسٹیڈیم پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے ۔دوران کرکٹ میچ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے متبادل راستوں اور اسکی باقاعدہ تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کے جملہ امور کی سپرویژن ایڈیشنل آئی جی کراچی کرینگے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ آر آر ایف کی ایک پلاٹوں کو بھی حرکت میں رکھنے کے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 19:03:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :