روہت شرما جنوبی افریقن بائولر ربادا کے نشانے پر، رواں ٹور کے دوران پانچویں مرتبہ نشانہ بنایا

بدھ 7 فروری 2018 21:02

روہت شرما جنوبی افریقن بائولر ربادا کے نشانے پر، رواں ٹور کے دوران پانچویں مرتبہ نشانہ بنایا
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما جنوبی افریقن بائولر کاگیسو ربادا کے نشانے پر آ گئے، رواں ٹور کے دوران پانچویں مرتبہ اپنا شکار بنایا۔

(جاری ہے)

ربادا نے رواں ٹور کے دوران 82 گیندوں پر 5 مرتبہ بھارتی اوپنر کو آئوٹ کیا جبکہ دوسرے بائولرز انہیں صرف دو مرتبہ آئوٹ کر سکے۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 21:02:19