ویمن کرکٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 178 رنز سے ہرا دیا، سمیرتی مندھانہ کی شاندار سنچری

بدھ 7 فروری 2018 20:54

ویمن کرکٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 178 رنز سے ہرا دیا، سمیرتی مندھانہ کی شاندار سنچری
کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) سمیرتی مندھانہ کی شاندار سنچری اور پونم یاداو کی عمدہ بائونگ کی بدولت بھارت ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 178 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، سمیرتی نے 135 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کمبرلی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سمیرتی مندھانہ نے 135 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ہرمنپریت کوہلی 55 اور کرشنا مورتھی 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 30.5 اوورز میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، لیزل لی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی بائولرز کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی، لیزل لی 73 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، پونم یاداو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 20:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :