ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے نویں بھارتی بلے باز بن گئے

بدھ 7 فروری 2018 20:54

ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے نویں بھارتی بلے باز بن گئے
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف باہمی ایک روزہ میچز میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے نویں بھارتی کھلاڑی ہیں، انہوں نے پروٹیز کے خلاف 23 میچز کی 21 اننگز میں ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا جس میں ان کی 3 شاندار سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، پروٹیز کے خلاف زیادہ ون ڈے رنز مکمل کرنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 2001 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 20:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :