سرنگا لکمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

جمعرات 8 فروری 2018 15:37

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بائولر سرنگا لکمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے سری لنکن بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تمیم اقبال کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 44 میچز میں سو وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل متھایا مرلی دھرن، رنگناہیراتھ، چمنداواس، تھسارا پریرا، لاستھ مالنگا اور فرننڈو بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 15:37:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :