جنوبی افریقہ اور بھارت ویمن کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 8 فروری 2018 15:37

ْپورٹ چیفسٹروم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلے میں تیسرا اور آخری میچ پرسوں ہفتے کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارت ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 88 جبکہ دوسرے میچ میں 178 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 15:37:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :