ایلبی مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار، ہیسٹنگز کوئٹہ کی ٹیم میں شامل

جمعرات 8 فروری 2018 15:05

ایلبی مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار، ہیسٹنگز کوئٹہ کی ٹیم میں شامل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنوبی افریقی آل راﺅنڈر ایلبی مورکل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایلبی مورکل نے پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہونے کا یہ فیصلہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے کیا، فرنچائز کے سکواڈ میں اب ان کا خلا آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلر جان ہیسٹنگز پر کریں گے، آل راﺅنڈر کی جزوقتی خدمات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے ہی حاصل کررکھی ہیں تاہم وہ اب فرنچائز کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 15:05:56