آل پاکستان انٹر یونیورسٹی فٹ بال چمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سرگودہاکی تیسری پوزیشن

جمعرات 8 فروری 2018 15:56

سرگودھا۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی فٹ بال چمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سرگودہا نے پشاور یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ، چمپئن شپ میں ملک بھر سے 64 ٹیموں نے شرکت کی ، پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور، دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب جبکہ تیسری پوزیشن سرگودہا یونیورسٹی نے اپنے نام کی، میچ میں جامع سرگودہا کی جانب سے محمد وقاص نے ایک گول اور کپتان محمد قمر نے دوگول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کو چ جبار حسین اور ان کی پوری ٹیم کو جیت پر خصوصی مبارکباد دی۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 15:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :