پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کی بحالی حکومتوں کا معاملہ : وسیم اکرم

جمعرات 8 فروری 2018 16:30

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کی بحالی حکومتوں کا معاملہ : وسیم اکرم
اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کی بحالی دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے لیکن بطور کھلاڑی وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز جلد سے جلد دوبارہ شروع ہوں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آن آئس کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کےلئے پر امید ہیں،یہ مسلسل دوسرے سال ہے بھارت نہیں گئے، اب وہاں کے دوست اور طرح طرح کے کھانے یاد آتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیاسی تناﺅ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007ءکے بعد سے کوئی مکمل دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے،بھارت نے آخری مرتبہ 2006 ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ قومی ٹیم 13-2012 ءمیں بھارت گئی تھی جہاں اس نے دو ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے کھیلے تھے۔ مئی 2014 ءمیں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات بھی تناﺅکا شکار ہیں اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی کے ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی نظر آتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :