قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے کی پریس بریفنگ 10 فروری کو راولپنذی اسٹیڈیم میں ہو گی

جمعرات 8 فروری 2018 21:53

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے کی پریس بریفنگ 10 فروری کو راولپنذی اسٹیڈیم میں ہو گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منظور شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی ای) کے زیر اہتمام آئی سی آر سی اور پی ٹی سی ایل تعاون سے 12 فروری بروز پیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں منعقد ہونے والی چھٹی قو می ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے کی پریس بریفنگ ہفتہ 10 فروری کو دو پہر ایک بجے راولپنذی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا مینجر پی ڈی سی اے محمد نظام کے اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان پاکستان کرکث ٹیم راشد لطیف، جنرل مینجر شفیق احمد پی ڈی سی اے کے انٹرنیشنل ایونٹس کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری، اسپانسرز آئی سی آر سی کے أرتھو ورک شاپ مینجر محمد یونٍس، پی ٹی سی ایل کے نمائندے اور ڈائریکٹر پی ڈی سی اے صبیح اظہر کے ہمراہ چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ T-20 کرکٹ چیمپئین شپ کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ مذکورہ ایونٹ کے میچوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 21:53:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :