جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 9 فروری 2018 10:20

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) ہفتہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے پروٹیز کے خلاف 124 رنز سے فتح اپنے نام کی اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگاجبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :