زمبابوے اور آئرلینڈ ویمنز کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 9 فروری 2018 12:13

ہرارے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) زمبابوے اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل ہفتہ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم زمبابوے کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں زمبابوے ویمن نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 11 فروری، چوتھا 13 فروری اور پانچواں 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 12:13:44