ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین چار روزہ میچ پرسوں شروع ہوگا

جمعہ 9 فروری 2018 12:13

جمیکا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء)ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین چار روزہ کرکٹ میچ پرسوں اتوار سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ لائنز ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ پرسون سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 18 سے 21 فروری اور تیسرا 26 فروری سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 12:13:44