زمبابوے ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 9 فروری 2018 12:13

ہرارے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) زمبابوے ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ کپتان والڈرن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جواب میں زمبابوے ویمن نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نداریا 32 اور مگیری 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 12:13:44