17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس 19 فروری سے شروع ہوگی، عابد علی ایڈووکیٹ

جمعہ 9 فروری 2018 17:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس سندھ زون کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس 19 فروری سے شروع ہوگی۔ شرکائ1786کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ریس کے چیف کو آرڈینٹر ملک کلیم احمد اعوان کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 19 فروری کو مزار قائد سے سائیکلسٹوں کو سفر پر روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلسٹوں کی کراچی آمد 16 فروری سے شروع ہوجائے گی جن میں 60 سائیکلسٹ چاروں صوبوں اور مختلف محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ 20 انٹرنیشنل سائیکلسٹ بھی ریس میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

ملک کلیم احمد اعوان نے سائیکل ریس کے مراحل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا مرحلہ 204 کلو میٹر کا کراچی سے حیدرآبا د براستہ نیشنل ہائی وئے 19 فروری کو، دوسرا مرحلہ 20 فروری کو حیدرآباد سے نوابشاہ 135 کلو میٹر، 21 فروری نوابشاہ سے نو شیرو فروز 98 کلومیٹر ، 22 فروری نوشیرو فیرز سے سکھر 156 کلو میٹر، پانچواں مرحلہ سکھر سے رحیم یار خان 23فروری 142کلو میٹر جب کہ 24 فروری میں ایک یوم کا ریسٹ ہوگا۔

چھٹا مرحلہ 25فروری رحیم یا خان سے بہاولپور 180 کلومیٹر ، ساتواں مرحلہ 26 فروری بہاولپور سے ملتان 90 کلومیٹر، آٹھواں مرحلہ 27 فروری ملتان سے ساہیوال 154 کلومیٹر، نواں مرحلہ 28 فروری ساہیوال سے لاہور 165 کلومیٹر، یکم مارچ لاہور میں ایک دن کا ریسٹ ، دسواں مرحلہ 2 مارچ لاہور سے گجرات 115 کلومیٹر، گیارہویں مرحلہ گجرات سے راولپنڈی 3 مارچ کو 153 کلو میٹر اور بارہویں اورآخری مرحلہ راولپنڈی سے پشاور 4 مارچ 158 کلو میٹر ہوگا۔ ریس میں شرکاء 1786کلومیٹر فاصلہ طے کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 17:07:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :