زیادہ لسٹ اے سنچریاں، بابر اعظم نے محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 9 فروری 2018 17:11

زیادہ لسٹ اے سنچریاں، بابر اعظم نے محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9فروری 2018ء)قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے بلے بازوں شان مسعود اور بابر اعظم نے انتہائی شاندار بلے بازوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر راولپنڈی باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچریاں سکور کیں، شان مسعود نے 182 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 16ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 15،15سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ۔بابر اعظم اب زیاد ہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کے ساتھ آگئے ہیں ۔ لسٹ اے کرکٹ میں سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں ۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 17:11:59