ویمن ہاکی لیگ :پشاور ڈیئرزاور کراچی ڈولفن نے میچز جیت لئے

جمعہ 9 فروری 2018 17:51

ویمن ہاکی لیگ :پشاور ڈیئرزاور کراچی ڈولفن نے میچز جیت لئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) دوسری ویمن ہاکی لیگ میں جمعہ کے روز ہونے والے میچز میں پشاور ڈیئرز نے کوئٹہ پینتھر کو 3-2اور کراچی ڈولفن نے اسلام آباد شاہین کو 4-0سے شکست دیدی،نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پشاور پینتھر کی طرف سے ذکیہ نواز ،ماریہ صابر اور فقیہ ریاض نے ایک ایک گول کیا ،کوئٹہ کی طرف سے اقراء حنیف اور کلثوم شہزادی نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی ڈولفنزاور اسلام آباد شاہین کا میچ یک طرفہ رہا،کراچی کی ٹیم میچ میں چھائی رہی اور اسلام آباد کو 4-0سے شکست دی،کراچی کی طرف سے ایشا ،صدف رفیع ، زرق بشیراور تہمینہ نے ایک ایک گول کیا ۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 17:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :