ملنگا کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ ،آئی پی ایل میں مشیر مقرر

میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہوگیا ہے ،اب ممبئی انڈینز کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کرنا ہے ،ملنگا

جمعہ 9 فروری 2018 20:33

ملنگا کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ ،آئی پی ایل میں مشیر مقرر
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے ،انہیں انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز ٹیم ممبئی انڈینز کا بولنگ مشیر مقرر کیا گیا ہیجس کے بعد بطور کھلاڑی ان کا آئی پی ایل کیریئر بھی ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

منفرد ہیئراسٹائل اور بولنگ کے انداز والے ملنگا نے بتایا کہ میں اب خود کو ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کرتا ہوں ، مجھے نہیں لگتا کہ میں اب زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل پائوں گااور میں نے اب تک اس موضوع پر سری لنکا کرکٹ سے بات نہیں کی ۔

ملنگا نے کہا کہ میرا ارادہ کچھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور خود کو آزمانا ہے کہ کیا میرا جسم اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ساتھ دیتا ہے یا نہیں، البتہ میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہوگیا ہے اوراب ممبئی انڈینز کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کرنا ہے۔خیال رہے کہ ملنگا کافی عرصے سے انجریز اور خراب فارم سے نبرد آزما ہیں ،وہ سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہیںاور ان کی خراب کارکردگی کے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم بھی حوصلہ افزا نتائج نہیں دے پارہی ہے۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 20:33:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :