کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے ،ْ مصباح الحق

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سخت مقابلہ رہتا ہے ،ْ اس بار چھ ٹیموں کا مقابلہ ہے ،ْ کھلاڑی بھی اچھے ہیں ،ْتوازن نظر آتا ہے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 10 فروری 2018 12:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے ۔ مصباح الحق نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ان پر بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اب زیادہ ٴْکھل کر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھیں پہلے سے کہیں زیادہ کھیلنے کا مزا آ رہا ہے۔

رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ میں برائے نام میچ کیوں کھیلی اس کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کی ٹیم میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کھیلتے ہیں اس کے علاوہ دیگر نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں لہٰذا وہ خود کھیل کر کسی نوجوان کو کھیلنے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہتے تھے۔مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ کرکٹ لیگز ہو رہی ہیں لہٰذا وہ ان میں کھیل کر اپنا شوق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید کرکٹ جاری رکھنے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ انھیں پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی دیکھ کر یہ اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ٹیم کیلئے کتنے کارآمد ہیں کیونکہ وہ کسی بھی طرح ٹیم پر بوجھ بننا پسند نہیں کریں گے۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سخت مقابلہ رہتا ہے۔ اس بار چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑی اچھے ہیں اور ان میں توازن نظر آتا ہے اور انھیں یقین ہے کہ پچھلے دو برسوں کی طرح اس بار بھی اچھا ٹورنامنٹ ہو گا اوران کی کوشش ہو گی کہ ان کی ٹیم آباد یونائٹڈ فائنل تک پہنچ جائے۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 12:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :