آل کراچی اشفاق حسین فٹ بال ٹورنامنٹ :ولی احمد نے ینگ آزاد کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا

ہفتہ 10 فروری 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) اسلامیہ اسپورٹس کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی پر جاری "آل کراچی اشفاق حسین فٹ بال ٹورنامنٹ "میں کھیلے گئے اہم میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد لانڈھی کی معروف ٹیم مسلم اسٹار کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،کھیل کے پہلے ہاف میں فرید عالم کے خوبصورت کراسی پر معروف کھلاڑی ولی محمد نے نہایت خوبصورت گول کرکے نہ صرف شائقین فٹ بال سے داد وصول کی بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلا کر کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا جبکہ مسلم اسٹار کے کھلاڑیوں نے بھی نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جمیل ناز ،جمیل اجمیری اور محمد کامران نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 10/02/2018 - 16:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :