شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی

ہفتہ 10 فروری 2018 17:17

شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 34 ویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے میچ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کے 100 میچز مکمل کئے۔

(جاری ہے)

دھون نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے آٹھ برس کے دوران 99 ایک روزہ میچز میں 12 سنچریوں کی مدد سے 4200 رنز بنا رکھے ہیں۔ بھارت کی جانب سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 463 میچز کھیل رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 17:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :