ماسٹر پینٹس پولو کپ 2018ء کا فائنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 10 فروری 2018 19:06

ماسٹر پینٹس پولو کپ 2018ء کا فائنل کل کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ماسٹر پینٹس پولو کپ 2018ء کا فائنل کل بروز اتوار سوا تین بجے نیوایج /گارڈ گروپ اور ماسٹر پینٹس /رضویز کے درمیان ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی خواجہ احمد حسان جبکہ گیسٹ آف آنر صوفی محمد امین ہوں گے۔لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ہائی گول سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔

یہ 12 گول ہینڈی کیپ کا ایونٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اگلے ہفتے بھی 12 گول کا ایونٹ ہوگا جس کے بعد 14 گول ہینڈی کیپ کے مین ایونٹس شروع ہوں گے۔پول اے میں ماسٹر پینٹس/رضویز کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا، نیوایج /گارڈ گروپ میں المان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، راجہ ارسلان نجیب اور سلواڈور اولا شامل ہیں۔ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث ، ثاقب خان خاکوانی اور حسام علی حیدر، ڈائمنڈ پینٹس میں میر شعیب احمد، میر حذیفہ احمد، بلال حئی اور مارکوس اریاشامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 19:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :