ایک اور برطانوی ماڈل نے باکسر عامر خان پر شرمناک الزام لگا دیا

پیر 12 فروری 2018 11:49

ایک اور برطانوی ماڈل نے باکسر عامر خان پر شرمناک الزام لگا دیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری 2018ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سوشل میڈیا پر ہونے والے سنگین جھگڑے اور طلاق کے اعلان کے باعث کافی عرصے تک دنیا کی نظروں میں رہے۔ ایک طرف عامر خان نے اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگایا تو دوسری طرف کئی خواتین نے خود سابق عالمی چیمپئن کی بے راہروی کے قصے بھی دنیا کے سامنے بیان کیے ۔

اب ایک اور ماڈل ایسے ہی الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ دیشا عبدالغنی نے بتایا کہ ’جب فریال مخدوم حاملہ ہوئی تو عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ میرے حسن کی تعریفیں کرتے ہوئے ملنے کےلئے کہا‘،’عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ تم بہت کیوٹ ہو ، میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں،جب اسکا اپنی اہلیہ کےساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کےلئے آو¿ں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا،وہ مجھے بلاوجہ فون کر کے کہتا کہ میں تمہاری خوبصورت آواز سننا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

دیشا کے مطابق اسکی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور عجیب لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنےکی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تو اس نے اپنی ایک پوسٹ کا ٹائٹل ”حلال کرسمس“ رکھا ، اس پر میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئےگا اور وہ تعلق استوار کرنےکی ضد کرنے لگے گا۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 11:49:01