آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی

پیر 12 فروری 2018 17:30

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

(جاری ہے)

سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 17:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :