رونالڈ کومین ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر

آئندہ ماہ 23 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول میچ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغازکریں گے

پیر 12 فروری 2018 20:05

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) سابق ایورٹن مینجر رونالڈ کومین ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔ وہ آئندہ ماہ 23 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول میچ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

رونالڈ کو ڈک ایڈوو کاٹ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ایڈووکاٹ نے ٹیم کے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے ہالینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ ساڑھے چار سال کا معاہدہ کیا ہے جس میں 2022ئ میں شیڈول ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔

کومین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہالینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور میں اس کے مستقبل کے حوالے سے مثبت ہوں، ٹیم کی بہتری کیلئے چند چیزوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے بارے بعد میں بات کروں گا۔ کومین کا شمار ہالینڈ کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا تھا اور انہیں 78 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :