ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کیلیے سندھ کی دو ٹیموں کا اعلان

پیر 12 فروری 2018 20:05

ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کیلیے سندھ کی دو ٹیموں کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کیلئے سندھ کی دو ٹیموں کا اعلان کردیاگیا۔علی الیاس ٹیم Aاور دانش نفیس ٹیم Bکی قیادت کریں گے۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابدعلی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹیم سندھ Aاور ٹیم سندھ B چھے ،چھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوںگی۔ٹیم سندھ Aکو علی الیاس لیڈ کریں گے جبکہ ٹیم سندھ Bکی قیادت دانش نفس کریں گے۔

(جاری ہے)

دیگر سائیکلسٹوں میں عمر انیس، خلیل امجد،ولید بلوچ، عاشر بلوچ، احسان اللہ، عبدالحمید ،ندیم ، باسط، عزیر ، دانش، کاشف بشیر شامل ہیں جب کہ ماسٹر رحیم سمیت چھ سائیکلسٹوںکو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ٹیم مینجر محمد اکرم بلوچ ہونگے۔ جبکہ کوچ خان محمد بلوچ ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مہینے کے سخت ٹرائل اور مختلف ٹرائل سائیکل ریسوں کے بعد 12تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ چھ سائیکلسٹوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ دریں اثنائ عابد علی ایڈووکیٹ نے منتخب ہونے والے سائیکلسٹوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس میں محنت و لگن ، عزم و حوصلے اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ شرکت کریں۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :