قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام

پیر 12 فروری 2018 20:05

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) نیشنل بینک شعبہ سپورٹس کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اومان روانہ ہونے سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ارسلان قادر ،عاطف مختار، ابوبکر محمود، عتیق ارشد ، اور فیصل قادر کے اعزاز میں نیشنل بینک شعبہ سپورٹس کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر نیشنل بینک سی ایس آر ڈویڑن کے سربراہ محسن فرقان نے کہا کہ انشائ اللہ پاکستان ہاکی ٹیم سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کریگی۔ جو کے اومان میں 14 سے 20 فروری کو تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا۔ تقریب میں شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،سید ابوزر مرائو ،ارشد حسین ، غلام محمدخان ،پرویز اقبال عارف بھوپالی ، محمدانیس،خالد پراچہ،افشاں شکیل اور دیگر موجود تھے۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :