سپرنگ پولو کپ 2018ء کل سے شروع ہوگا

پیر 12 فروری 2018 20:08

سپرنگ پولو کپ 2018ء کل سے شروع ہوگا
لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء آج سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ 8-12 گول ہینڈی کیپ کا ہے جس میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی گول سیزن اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ فائنل دیکھا جو اس بات کاثبوت ہے۔

پول اے میں رضویز/ماسٹر پینٹس ، نیوایج / گارڈ گروپ، باڑیز، ماسٹر پینٹس بلیک شامل ہیں جبکہ پول بی میں آرمی وائٹ، آرمی ریڈ، ڈائمنڈ پینٹس بلیک، ڈائمنڈ پینٹس بلیو شامل ہیں۔آج بروز منگل 13 فروری کو پہلا میچ دوپہر سوا دو بجے رضویز/ماسٹر پینٹس کا مقابلہ نیوایج /گارڈ گروپ سے جبکہ دوپہر سوا تین بجے باڑیز کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بدھ کو دوپہر دو بجے آرمی وائٹ کا مقابلہ آرمی ریڈ سے جبکہ دوپہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس بلیک کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس بلیو سے ہوگا۔اسی طرح لیگ میچز پورا ہفتہ ہوں گے جبکہ فائنل 18 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پول اے میں رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں عون رضوی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان، خوان کروز لوساڈا، نیوایج /گارڈ گروپ میں عدنان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، راجہ ارسلان نجیب اور سلواڈور اولا، باڑیز میں نفیس باڑی، راجہ میکائل سمیع، جان ماریہ، ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، ثاقب خان خاکوانی اور حسام علی حیدر شامل ہیں۔

پول بی میں آرمی وائٹ کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، میجر حسیب منہاس اور اگناسیو نیگری، آرمی ریڈ میں میجر فیضان تصدق بھٹہ، میجر عادل رائو، لیفٹیننٹ کرنل عثمان آزاد اور مائیگل لوئیس دگن، ڈائمنڈ پینٹس بلیک میں میر حذیفہ احمد، عبدالرحمان منوں، احمد علی ٹوانہ اور الگیوسیلسٹینو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس بلیو میں میر شعیب احمد، بلال حئی، احمد زبیر بٹ اور ماکوس اریا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:08:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :