کینیڈین کھلاڑی نے موت کو چکمہ دے کر اولمپکس میڈل جیت لیا

پیر 12 فروری 2018 20:19

کینیڈین کھلاڑی نے موت کو چکمہ دے کر اولمپکس میڈل جیت لیا
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سنوبورڈر مارک مک مورس ایک حادثے میں بری طرح سے زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر چلے گئے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سنوبورڈر مارک مک مورس نے سرمائی اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹھیک گیارہ ماہ قبل یہ کھلاڑی ہسپتال کے بستر پر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 2017ئ میں مارک مک مورس کھیل کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں اپنی متعدد ہڈیاں اور جبڑہ تڑوا بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ انھیں کئی اندرونی چوٹیں بھی آئیں جس سے ان کے پھیپھڑوں سے خون رسنا شروع ہو گیا تھا۔کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کی برفانی چوٹی پر حادثے کے بعد انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ اپنی حالت بارے کرتے مارک مک مورس نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں بچ جاؤں گا کیونکہ میں حادثے کے بعد بری طرح سے زخمی ہو چکا تھا۔شمالی کوریا کے شیر پیانگ چینگ میں جاری سرمائی اولمپکس میں مارک مک مورس نے برونز میڈل حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اگر انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو اسے غیبی مدد حاصل ہو جاتی ہے۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:19:44