لاہوریوں کو انٹرنیشنل اسٹارز کی میزبانی کا موقع مل چکا اب کراچی کی باری ہے،سرفراز احمد

پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیت کر کراچی کی عوام کو تحفہ دیں گئے،کوئٹہ میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے اسلئے جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا ئیں گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا انٹرویو

منگل 13 فروری 2018 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہوریوں کو انٹرنیشنل اسٹارز کی میزبانی اور انھیں اپنی نظروں کے سامنے ایکشن میں دیکھنے کا موقع مل چکا اب کراچی کی باری ہے،پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیت کر کراچی کی عوام کو تحفہ دیں گئے،کوئٹہ میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے اسلئے جیتنے کیلئیایڑی چوٹی کا زور لگا ئیں گئے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہپی ایس ایل کے حوالے سے شائقین کا جوش وخروش عروج پر پہنچ چکا ہے،ہر کوئی تیسرے ایڈیشن کی بات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے حوالے سے میں بھی خاصا پرجوش ہوں،جس میدان میں ایک عرصے تک کرکٹ کھیلی وہاں اپنے پرستاروں کے سامنے کھیلنے کا لطف ہی الگ ہوگا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ یوں تو پاکستان بھر کے عوام مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں لیکن اپنے شہر میں پرستاروں کے سامنے کھیلنا منفرد تجربہ ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ لاہوریوں کو انٹرنیشنل اسٹارز کی میزبانی اور انھیں اپنی نظروں کے سامنے ایکشن میں دیکھنے کا موقع مل چکا۔ کراچی میں فائنل کا انعقاد مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر کے شائقین کیلیے بڑی خوشی کی بات ہے۔مسلسل 2بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تیسری بار ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے چیمپئن بننا چاہتے ہیں،اگر ٹائٹل جیت گئے تو یہ ہماری طرف سے کراچی کے پرستاروں کیلیے ایک تحفہ ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ہو فائنل جیتنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی لیکن میرے لیے مزید اطمینان کی بات ہوگی کہ گلیڈی ایٹرز یہ کارنامہ کراچی میں انجام دیں، ٹیم میں شامل کئی کھلاڑیوں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:12:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :