آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیکسن برڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر، چیڈ سیئرز سکواڈ میں طلب

منگل 13 فروری 2018 16:48

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیکسن برڈ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ چیڈ سیئرز کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا، کینگروز دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کے مطابق جیکسن برڈ ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ نہیں جائیں گے، ان کی جگہ چیڈ سیئرز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہیں کینگروز کی طرف سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کا موقع ملے گا۔

چیڈ سیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلوی سکواڈ میں طلبی میرے لئے باعث اعزاز ہے، میرا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا تو عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :