ٹامس برڈچ، فلورین لوپز، زیوریف اور اینڈرس سیپی روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 13 فروری 2018 16:48

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ٹامس برڈچ، فلورین لوپز، الیگزینڈر زیوریف اور اینڈرس سیپی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی برڈچ نے جرمن کھلاڑی میشا زیوریف کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز نے کلیزن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اٹلی کی اینڈرس سیپی بھی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے جائو سوزا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :