شرا پووا کو شکست، راڈونسکا، مکارووا، سیبلکووا اور نیکو لیسکو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 13 فروری 2018 16:48

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) آگنیسکا راڈونسکا، ایکا مکارووا، سیبلکووا اور نیکو لیسکو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچز میں پولینڈ کی کھلاڑی راڈونسکا نے بارتھل کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، روسی کھلاڑی ایکامکارووا بھی پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو شکست دی، نیکو لیسکو نے روسی کھلاڑی ماریا شرا پووا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سیبلکووا نے پولوچنکووا کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :