جنوبی افریقہ کا بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، ڈومینی کپتان مقرر کلاسن، جونیئر ڈالا اور جونکر پہلی بار سکواڈ میں شامل، آملہ، مرکرم اور عمران طاہر آرام کی غرض سے ڈراپ

منگل 13 فروری 2018 17:41

جنوبی افریقہ کا بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، ڈومینی کپتان مقرر کلاسن، جونیئر ڈالا اور جونکر پہلی بار سکواڈ میں شامل، آملہ، مرکرم اور عمران طاہر آرام کی غرض سے ڈراپ
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ہینرچ کلاسن، جونیئر ڈالا اور کرسٹیان جونکر پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جے پی ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں فاف ڈوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ڈوپلیسی بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر ہاشم آملہ، ایڈن مرکرم اور عمران طاہر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کپتان جے پی ڈومینی، فرحان بہاردین، جونیئر ڈالا، اے بی ڈی ویلیئرز، ریزا ہینڈرکس، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ڈین پیٹرسن، ایرن فانگیسو، اینڈائل پہلک وایو، تبریز شمسی اور جان سمٹس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 17:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :