لاہور کے تمام گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی/چینج روم میں کیمروں کی چیکنگ کیلئے کمیٹی تشکیل

منگل 13 فروری 2018 17:53

لاہور کے تمام گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی/چینج روم میں کیمروں کی چیکنگ کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے لاہور کے تمام گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی/چینج روم میں کیمروں کی چیکنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔فیصل آباد میں گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی/چینج روم میں کیمروں کی نشاندہی کے بعد اور پنجاب حکومت کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ کمیٹی ممبران لاہور کے تمام گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی رومز کو چیک کر یںگے اورکمیٹی اپنی حدود میں موجود تمام گارمنٹس سٹورز کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں علیحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کا کنویئنرہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈی ایس پی ، ایس این اے ڈی سی آفس،متعلقہ زون کا افسر اورمتعلقہ ٹریڈ یونین کا نمائند ہ بھی کمیٹی کا ممبر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی ٹرائی یا چینج روم میں کیمرہ ہونے پر کارروائی کرے گی۔ہر کمیٹی ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ ڈی لاہور سمیر احمد سید کو ارسال کرے گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 17:53:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :