پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کیلئے 5 رکنی ٹیم کا اعلان

منگل 13 فروری 2018 18:40

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کیلئے 5 رکنی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے 5 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ترجمان راشد ملک نے بتایاکہ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے 5 رکنی ٹیم کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، قومی ٹیم میں عبدالغفور 56 کلوگرام، طلحہ طالب 62 کلوگرام، ابو سفیان 69 کلوگرام اور محمد نوح دستگیر بٹ 105 کلوگرام کیٹگریز میں حصہ لیں گے جبکہ علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، کامن ویلتھ گیمز رواں سال 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 18:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :