پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ذیشان نقوی

منگل 13 فروری 2018 18:40

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ذیشان نقوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں آ کر کھیلنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں پاک نیپال فٹ سا ل کے نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاحی طارق محمود، نائب صدر شاید ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سید ذیشان علی نقوی نے کہاکہ انٹرنیشنل فٹ سا ل کپ سے ملک میں اس کھیل کو فروغ ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان گرین اور وائٹس۔ ترکی۔ نیپال۔ افغانستان اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گا۔ ترکی۔ برازیل اور افغانستان کی ٹیمیں کل جمعرات کو پاکستان پہنجیں گی۔۔پاک نیپال کے نمائشی میچ نیپال نے پاکستان کو 7-5 گول سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 18:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :