کرمنل چارج کیس، سٹوکس کو غیر مشروط ضمانت مل گئی، آل رائونڈر 16 فروری کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے، مقدمے کی سماعت 12 مارچ کو برسٹول کرائون کورٹ میں ہو گی

منگل 13 فروری 2018 21:03

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) انگلش ٹیم کے سٹار آل رائونڈر بین سٹوکس کو کرمنل چارج کیس میں غیر مشروط ضمانت مل گئی، سٹوکس 16 فروری کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کیویز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے، انگلش آل رائونڈر کا کیس مجسٹریٹ کورٹ سے کرائون کورٹ کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی۔

گزشتہ برس ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر مبینہ طور پر جھگڑا کرنے پر سٹوکس پر کرمنل چارج عائد کیا گیا تھا۔ منگل کو سٹوکس مجسٹریٹس کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے چارج کے خلاف اپیل دائر کی۔عدالت نے سماعت کے بعد سٹوکس کو غیر مشروط ضمانت دیتے ہوئے کیس برسٹول کرائون کورٹ کے حوالے کر دیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی اور اس میں انہیں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر مشروط ضمانت ملنے کے بعد سٹوکس اب 16 فروری کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ جوائن کریں گے، رواں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا تاہم ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ بھی ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ سٹوکس ستمبر سے انگلش سکواڈ سے باہر ہیں، پولیس تحقیقات کی وجہ سے انہیں پہلے ایشز سیریز اور کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونا پڑا، بعدازاں ای سی بی نے انہیں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا لیکن عدالت کے طلب کئے جانے کی وجہ سے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم اب اس بات کا امکان ہے کہ وہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 21:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :