لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری

منگل 13 فروری 2018 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

حاضری دینے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، لیگ اسپنر یاسر شاہ، اوپننگ بلے باز فخر زمان، آل رانڈر بلاول بھٹی اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا، سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی ٹیم کے ہمراہ داتا دربار گئے۔کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے داتا دربار پر خصوصی دعائیں بھی کیں ۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 21:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :