آٹھویں عامر کیبلز T-20کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

منگل 13 فروری 2018 22:47

آٹھویں عامر کیبلز T-20کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8ویں عامر کیبلز T-20 کلر کٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر ہوگیا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے کیا۔ اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ، زبیر بٹ، ٹیسٹ کرکٹر منظور الہٰی، حافظ محمد بلال اور دیگر موجود تھے، ترک پلاسٹ کے کپتان بلال خلجی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

بلال خلجی نے 41، عدنان خان 33، محمد نواز 24، رضوان رضی 20، اشفاق اسلم 72 رنز ناٹ آئوٹ اور یاسر میاں نے 20 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

پنجاب کاٹیج کی طرف سے عارف رشید نے 1/40، قیصر شہزاد کھچی 1/27، شاہد علی 1/38 اور سجاد بٹ نے 1/47 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکی۔ رضا خان نے 28، شاہد علی 22، غلام مرتضیٰ 15 اور قیصر شہزاد کھچی نے 37 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے یاسر میاں نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/10، ندیم بیگ 1/14 اور ندیم بوٹا نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔ سیف اللہ، عرفان دلشاد امپائر تھے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے یاسر میاں کو مین آف دی میچ کا انعام دیا زبیر بٹ ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 22:47:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :