پی ایس ایل چیمیئنز پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ کر دی

پی ایس ایل فائنل میں زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا، نجم سیٹھی

بدھ 14 فروری 2018 17:50

پی ایس ایل چیمیئنز پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ کر دی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پی ایس ایل چیمپیئنز پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی .

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، پاکستان کی شوبز اسٹار ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیا، پاکستان سپر لیگ چیمپیئنز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی، پی ایس ایل کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی جانب سے ہونیوالی تقریب نے شرکا کے دل جیت لیے ، تقریب میں پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے شرکت کی ، اس کے ساتھ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ، صدر ظہیر عباس ، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ، سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل تھری کے لیے کٹ کی لانچنگ ہوئی تو شائقین کرکٹ کا جوش و خروش انتہا پر پہنچ گیا، پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی ، جس کے بعد معروف راک بینڈ "کال" نے پشاور زلمی کے آفیشل گانا "ہم زلمی " پیش کیا توشرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی، پشاور زلمی اور جاوید آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا ، لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا تھا، نجم سیٹھی نے جاوید آفریدی کو سب سے متحرک فرنچائز اونر بھی قرار دیا ، جاوید آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے ، وہ پی سی بی ، شہریار خان ، نجم سیٹھی اور تمام فرنچائز اونرز کے ساتھ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 17:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :