فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید دو یا تین آئی پی ایل کھیل سکتا ہوں، یووراج سنگھ

بدھ 14 فروری 2018 22:08

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید دو یا تین آئی پی ایل کھیل سکتا ہوں، یووراج سنگھ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش ہوں، ابھی میں مزید دو یا تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔ یووراج سنگھ کو 40 ٹیسٹ 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال جون میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی سلیکٹرز انہیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور دلیپ ٹرافی کے سکواڈز میں بھی وہ جگہ نہیں بنا سکے تھے جس سے لگتا ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بھارتی آل رائونڈر نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں کم بیک کروں گا، ابھی میری کرکٹ باقی ہے اسلئے انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے بے چین ہوں، کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جب سمجھا کہ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں اس وقت کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کروں گا۔
وقت اشاعت : 14/02/2018 - 22:08:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :