پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے ہوگا ،ْلاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ،ْدو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

جمعرات 15 فروری 2018 15:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگاجس میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کا سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے جس سے مطمئن ہوں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔
وقت اشاعت : 15/02/2018 - 15:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :