پی ایس ایل کا اگلاایڈیشن راولپنڈی میں ہونا چاہئے، پی سی بی چاہے تو گرائونڈ کی تزئین وآرائش کیلئے مالی مدد کیلئے تیار ہیں، علی نقوی اونر

اسلام آباد یونائیٹڈ کوشش ہے ایسا کھیل پیش کریں لوگ واقعی لطف اندوز ہوں، پی ایس ایل سے سٹار نوجوان سامنے آئے ،امید ہے اس سال مزید نوجوان کھلاڑی سامنے آئینگے، مصباح الحق راولپنڈی میں نمائشی میچ کا مقصد راولپنڈی کے عوام اپنے کرکٹ سٹار کو اپنے درمیان دیکھ سکیں،پی ایس ایل میں اچھا کھیل رہے ہیں ،شائقین لطف اندوز ہونگے،وقار یونس

جمعرات 15 فروری 2018 18:41

پی ایس ایل کا اگلاایڈیشن راولپنڈی میں ہونا چاہئے، پی سی بی چاہے تو گرائونڈ کی تزئین وآرائش کیلئے مالی مدد کیلئے تیار ہیں، علی نقوی اونر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن راولپنڈی میں ہونا چاہئے۔ قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور یونائیٹڈ اسلام آباد ٹیم کے کیپٹن مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تیار ہیں، کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔

چاہتے ہیں چوتھے ایڈیشن کے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی چاہے تو گرائونڈ کی تزئین وآرائش کیلئے مالی مدد دینے کیلئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بہتر تیاری کے ساتھ پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ ایسا کھیل پیش کریں کہ لوگ واقعی لطف اندوز ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے ٹیم کے بارے میں زیادہ سوچ سکتا ہوں۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پچھلے سال وہ ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے تھے جو کرنا چاہئے تھا۔ مصباح الحق نے کہا کہ تیسرے ایڈیشن میں تمام ٹیمیں مضبوط ہو کر سامنے آئینگی ۔ پی ایس ایل سے سٹار نوجوان سامنے آئے ہیں۔ امید ہے اس سال مزید نوجوان کھلاڑی سامنے آئینگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ راولپنڈی میں نمائشی میچ کا مقصد راولپنڈی کے عوام اپنے کرکٹ سٹار کو اپنے درمیان دیکھ سکیں ۔ میں بھی یہی کہوں گا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل میچز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہم اچھا کھیل رہے ہیں ۔ شائقین کھیل سے ضرور لطف اندوز ہونگے۔
وقت اشاعت : 15/02/2018 - 18:41:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :