مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے مقابلے (کل) ہوں گے

جمعہ 16 فروری 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے مقابلے (کل) اتوار کو لاہور میں ہونگے جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر جانزادہ ہوں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے تن ساز شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد کشمیر شامل ہیں۔

مسٹر پاکستان کیلئے 10 ویٹ کیٹگریز اور مسٹر جونیئر پاکستان کیلئے 6 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے، مسٹر پاکستان کے ویٹ مقابلوں میں 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 85کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام اور پلس 100 کلوگرام جبکہ جونیئر مسٹرپاکستان کے ویٹ مقابلوں میں 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام اور پلس 75 کلوگرام کیٹگریزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹس کے تن ساز حصہ نہیں لے سکتے اور 2 مارچ 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے تن ساز حصہ لے سکتے ہیں ، عمر کے ثبوت کے لئے تن ساز اپنے ہمراہ اصل نادرہ شناختی کارڈ یا اصل میٹرک کا سرٹیفکیٹ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 17 فروری کو تن سازوں کے ویٹ ( وزن) کئے جائیں گے، بعد میں آفیشلز میٹنگ ہو گی جس میں قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ 18 فروری کو تن سازی کے مقابلے منعقد ہونگے اور مقابلوں کے اختتام پر مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے اعزازات حاصل کرنے والے تن سازوں کو انعامات سے نواز جائیگا۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :