ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سنگاپور کے خلاف تیں میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی، مدثر آرائیں

جمعہ 16 فروری 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ گزشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیئن سطح پر میڈلز حاصل کررکھے ہیں اور حکومت کو ان حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ کھلاڑی کھیل میں مزید دلچسپی لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ سطح پر سکولوں اور کالجوں میں کے بچوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ نیٹ بال کے مقابلے کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے خلاف تیں میچوں کی سیریز آئندہ ماہ سنگاپور میں کھیلی جائے گی جس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگاجس میں 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی نیٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی،واپڈا، پولیس، ریلوے،نیوی،ایئرفورس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر، فاٹا، گلگت بلتستاناوراسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے گرانٹ اضافہ کرے تاکہ قومی ٹیم انٹرنیشنل سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لے سکے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 11:50:06