مارٹن گپٹل کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

جمعہ 16 فروری 2018 13:20

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 9 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسری سنچری ہے۔

اس عمدہ اننگز کے ساتھ ہی مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 73 میچوں میں 34.18 کی اوسط سے 2188 رنز بنا چکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کے پاس تھا، انہوں نے 71 میچز میں 2140 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 13:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :