ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا چار روزہ میچ (کل) شروع ہوگا

جمعہ 16 فروری 2018 13:20

کنگسٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا چار روزہ میچ (کل) اتوار سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اے کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے دو وکٹ سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری چار روزہ میچ 26 فروری سے یکم مارچ تک نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 13:20:06