کیرولین وزنیاکی، سمونا ہالپ، اینجلیق کربر اور گاربائن مگوروزا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 16 فروری 2018 15:33

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کیرولین وزنیاکی، سمونا ہالپ، اینجلیق کربر اور گاربائن مگوروزا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو کو 7-5 اور 6-1 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے لٹویا کی ایناستیجا سویسٹووا کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ جرمنی کی اینجلیق کربر نے برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کو سخت مقابلے کے بعد 1-6 ، 6-1 اور 6-3 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سپین کی گاربائن مگوروا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو بآسانی 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 15:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :